السلام علیکم پچھلے کچھ دنوں بلکہ تقریبا دو ماہ سے اردونامہ فورم اور اردونامہ بلاگ مسلسل ہیکرز کے حملوں کا شکار ہے اور ہیکرز مسلسل اس میں کچھ ایس کیو ایل انجکشنز داخل کرنے میں کامیاب ہو رہے تھے جس کی وجہ سے اردونامہ مسلسل مشکلات کا شکار رہا اور کئی بار تو صورتحال ایسی ہو گئی کہ میں بھی مایوس ہو گیا تھا کہ اب شاید اردونامہ بند ہی کرنا پڑے گا یا پھر نئے سرے سے سارا کچھ کرنا پڑے گا اور ہماری کئی سال کی محنت ضائع ہو جائے گی. مگر پھر الحمداللہ مسلسل کاوشوں اور اللہ پاک کی مدد کے نتیجے میں ایک بار پھر اردونامہ مکمل طور پر نا صرف سیکور ہو گیا بلکہ اس پر ہونے والے تمام اٹیک کا مکمل حل بھی ہو گیا. اور اس وقت اردونامہ فورم اور بلاگ دونوں انتہائی سیکور اور کسی بھی قسم کے وائرس یا مالوئیر سے بالکل پاک ہے. اس سارے عمل میں جہاں اردونامہ کو اتنا فائدہ پہنچا وہاں مجھے بھی خاصہ فائدہ ہوا کہ میں اس طرح کے حملوں کا مقابلہ کرنا الحمداللہ بہت اچھی طرح جان گیا ہوں اور امید ہےکہ مستقبل میں ایسی کسی بھی صورتحال میں مجھے زیادہ فکرمند نہیں ہونا پڑے گا. اب چونکہ میں سمجھتا ہوں کہ مجھے کچھ حد تک معلومات حاصل ہ...
سلیکان ویلی: گوگل نے اپنا تازہ ترین موبائل آپریٹنگ سسٹم ’’اینڈروئیڈ 7 نوگاٹ‘‘ ریلیز کردیا ہے جس میں ایسے کئی فیچرز ہیں جو اس سے پہلے کسی موبائل آپریٹنگ سسٹم میں موجود نہیں تھے۔ ’’اینڈروئیڈ 7 نوگاٹ‘‘ کوخاص طور پر گوگل کے نئے ’’نیکسس‘‘ موبائل فونز اور ٹیبلٹس کےلئے بنایا گیا ہے۔ یہ اتنا جدید ہے کہ بیشتر موجودہ اسمارٹ فونز اور ٹیبلٹس اس سے فائدہ نہیں اٹھاسکیں گے لیکن مستقبل میں گوگل کو اس سے بڑی توقعات وابستہ ہیں۔ امید ہے کہ مختلف چھوٹی بڑی اسمارٹ فون کمپنیاں اس موبائل آپریٹنگ سسٹم کی طرف بتدریج متوجہ ہوں گی اور چند سال میں یہ اینڈروئیڈ کی دنیا میں چھا جائے گا۔ گوگل کا کہنا ہے کہ نوگاٹ اگرچہ موجودہ اینڈروئیڈ آپریٹنگ سسٹمز کے مقابلے میں کچھ خاص مختلف نہیں لیکن اپنے فیچرز کے اعتبار سے یہ واقعی بے حد غیرمعمولی ہے۔ اس کے کچھ دلچسپ فیچرز ملاحظہ کیجئے: اسکرین پر ایک سے زیادہ ایپس ڈیسک ٹاپ آپریٹنگ سسٹمز کی زبان میں اسکرین پر ایک وقت میں ایک سے زیادہ ایپلی کیشن ونڈوز کھولنے کا عمل ’’ملٹی ٹاسکنگ‘‘ کہلاتا ہے جو ابھی تک کسی موبائل آپریٹنگ سسٹم میں دستیاب نہیں تھا۔ لیکن نوگاٹ میں ’’اسپل...